کنگسٹن(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوا ایمپائرز نے دو دفعہ وکٹ کا معائنہ کیا آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل شروع نہ ہوسکا اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالئے۔
ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور کرین پاول نے اننگز کا آغاز کیا۔
پہلا ٹیسٹ، آﺅٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار
Apr 23, 2017