راولپنڈی(نیوز رپورٹر)علامہ اقبال مسلم امہ کے عظیم مفکر تھے انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا اور قائد اعظم نے اسے تعبیر بنایا۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے علامہ اقبال کے80 ویں یوم وفات کی نسبت سے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ علامہ اقبال قوم کے نوجوانوں کو شاہین صفت دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں میں جذبہ حریت کو اجاگر کیاکی ۔آج پوری دنیا میں اقبال کی فکر کو پڑھایا جا رہا ہے وہ ایک عظیم مفکر تھے ۔اور مسلم امہ کو اپنی شاعری کے ذریعے سے پستی سے نکالا ۔پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ اقبال کی فکر کو اپنائے، خودداری اور محنت کے ذریعے خود کو ترقی کی جانب گامزن کرے۔کہ اقبال کا یہی خواب تھا۔