شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراءدفاع‘ خارجہ کونسلوں کے اجلاس کل منعقد ہونگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس کل منگل کے روز بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے ۔ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔چین کے وزیر خارجہ وانگیی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں جون میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے کنگ ڈاﺅ سربراہ اجلاس کا لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ اجلاس میں عالمی اور علاقائی سطح پر امن وسلامتی اور رکن ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین میں قیام کے دوران خواجہ محمد آصف چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراءدفاع کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیردفاع خرم دستگیر خان آج پیر کے روز بیجنگ روانہ ہونگے۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس

ای پیپر دی نیشن