اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آج (پیر کو) میاں نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ میاں نواز شریف احتساب عدالت میںپیش ہونگے ۔میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کلثوم نواز کی عیادت کیلئے 17اپریل کو لندن گئے تھے،انہوں نے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر وطن واپس آر ہے ہیں۔نیب کے گواہ ظاہر شاہ کا دونوں ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کیا جائےگا جبکہ عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کے لئے پانامہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءکو بھی طلب کر رکھا ہے۔
نواز شریف مقدمہ