اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اوّل تو انتخابات ہوتے نظر نہیںآ رہے اور اگر ہوئے بھی تو پھر نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا۔اتوار کے روز مسلم لیگ (ق) کے سر براہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ہوتے تو فی الحال نظر نہیں آ رہے اور موجودہ حال میںالیکشن کیسے ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وقت تو گالی گلو چ کا دور چل رہا ہے شاید الیکشن کے حوالے سے کچھ عرصے کے بعد ماحول واضح ہولیکن ایک بات ہے کنفرم ہے کہ اگر انتحا بات ہوئے تو پھر نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا۔
چودھری شجاعت
گالی گلوچ کے ماحول میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے،چوہدری شجاعت
Apr 23, 2018