پی آئی اے تباہی کی طرف جا رہا‘ اعلی عہدوں پر قواعد کے برعکس تقرریاں کی گئیں : خورشید شاہ

اسلام آباد(آئی این پی)پی آئی اے میں بد انتظامی اور بے قاعد گیوں پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی سیکرٹری ہوابازی کو خط لکھ دیا ،خط میں کہا گیا پی آئی اے میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر بھاری معاوضے کے عوض زائد عمر اور دہری شہریت کے افراد کی بھرتیاں کی گئی ہیں،ادارے میں سینئر آفیسرز موجود ہوتے ہوئے بھی انہیں ان عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا۔ پی آئی اے کی بد انتظامی اور بے قاعد گیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ادارے میں سینئر آفیسرز موجود ہوتے ہوئے بھی انہیں ان عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا۔لیگل کنسلٹنٹ اپنی زمہ دا ریوں کی بجائے انتظامی امور چلا رہے ہیں۔اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جونئیر افسران کو سینئر عہدوں پر بٹھایا گیا ہے۔ان بد انتظامی اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ادارے کے محنتی افسران میں مایوسی پائی جا رہی ہے اور ادارہ تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا اس چیز کا فوراً نوٹس لیا جائے اور پی آئی اے انتظامیہ اس معاملے پر پی اے سی کو تفصیلی بریفنگ دے۔
بھارتی صدر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...