نیویارک(صبا ح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان میں اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے، پاکستان نے جامع حکمت عملی سے تمام دہشت گر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا ،پاکستان بحران سے نکل کر مستحکم معیشت کے دورمیں داخل ہو چکا ہے۔ ملیحہ لودھی نے امریکی وار کالج کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سات مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہو چکا ہے اورچار مرتبہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔ پاکستان میں دوسری مرتبہ اقتدارایک سے دوسری منتخب حکومت کو منتقل ہونے جا رہا ہے۔ اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔پاکستان نے جامع حکمت عملی سے تمام دہشت گر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا۔ دو لاکھ فوجیوں کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا انسداددہشت گردی آپریشن کیا جس کے باعث پاکستان میں2010کے بعد دہشت گرد حملوں کے واقعات60فیصد کم ہو گئے، ،2006کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں انتہائی کمی آچکی ہے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ چیلنج ختم ہوچکا لیکن ہم اب بھی بہت بہتر پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان بحران سے نکل کر مستحکم معیشت کے دورمیں داخل ہو چکا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں میں امن کا خواہشمند ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ترجیح رکھتا ہے۔ پاکستان دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے بھارت سے دیرپا تعلقات چاہتا ہے۔پاکستان، اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوجی بھیجنے والے ملکوں میں بھی شامل ہے۔
ملیحہ لودھی
پاکستان میں جموریت کے لئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے: ماایحہ لودھی
Apr 23, 2018