میرانشاہ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان کے تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے سے متعلق میرانشاہ میں جرگہ ہوا جس میں تاجروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جرگہ میں شرکت کی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تاجر نمائندوں نے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ اور جرگے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تاجر رہنما نے کہا کہ مقامی نوعیت کے مسائل ہیں اور ریاست پاکستان کی سطح پر ہی حل ہوسکتے ہیں۔ میجر جنر لآصف غفور نے کہا کہ جرگہ آرمی چیف کی ہدایت پر ہوا۔ کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو بات چیت سے حل نہ ہو۔ قبائلیوں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ فاٹا میں امن قائم ہوا، آپریشنز سے دہشت گردی ختم ہوئی۔ امن کو ملک دشمنوں کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دینگے۔
جرگہ