لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد وفاقی اور نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر فوکس کیا جبکہ دیگر جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے نعرے لگا کر اقتدار میں آتے ہیں اور پانچ سال تک عوام کو منہ تک نہیں دکھاتے اور مشکل وقت میں عوامی عدالت اور ووٹ کی عزت کی باتیں کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ کوئی قانون سازی کی۔ سندھ میں جا کر دعوے کرنے والوں نے روشنیوں کے شہر کراچی کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے موسم گرما کی آمد پر ہی 19 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو بدحال کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر فوکس کرنے والی واحد جماعت ہے:عزیزالرحمان چن
Apr 23, 2018