واشنگٹن(این این آئی)امریکی ماہرین نے کہاہے کہ ایران کی سرزنش کے ذریعے بشار کے جرائم کو روکا جائے،امریکا میں ’’ڈیموکریسیزآف ڈیفنس فار فائونڈیشن کے ڈائریکٹر مارک ڈوبوویٹس اور ادارے کے ایک سینئر مشیر رچرڈ گولڈ برگ نے مطالبہ کیا کہ شامی صدر بشار الاسد کے شام کے عوام کے خلاف جرائم کا سلسلہ روکا جائے اور اس واسطے بشار کو سپورٹ کرنے والوں کی سرزنش کی جائے، ان میں ایران سرفہرست ہے جو کئی برسوں سے شامی حکومت کو مالی رقوم، ہتھیاروں اور فوجیوں کی صورت میں سپورٹ پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے کے بعد اب واشنگٹن میں ایک اور اہم مسئلے پر توجہ دی جا رہی ہے۔