نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی صدر کی سابق اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020ء کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ 1992 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایونا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں۔ امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر تہتر سال ہوگی، انہیں چاہئے گالف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یادداشتوں پر مبنی کتاب جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔
سابق اہلیہ ایوانا کا ٹرمپ کو 2020ء کا صدارتی الیکشن نہ لینے کا مشورہ
Apr 23, 2018