لیڈر کا کلین ہونا ضروری‘ الیکشن کمشن سینیٹرز سے بیان حلفی لے: سراج الحق

مردان (نیٹ نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔ مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عام انتخابات بھی سینٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسرسائز ہوگی۔ سینٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، اس کارروائی کے بعد الیکشن کمشن سینیٹرز سے بیان حلفی لے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار مایوس عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...