کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو عدالتی شخصیت کیخلاف ایف آئی آر کرائیں گے : اسفندیار ولی

Apr 23, 2018

چارسدہ (نامہ نگار)اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے ملک کے اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لینے کو سراسر ناانصافی اور زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اے این پی کے کسی بھی کارکن کو نقصان پہنچا تو عدالتی شخصیت کے خلاف اےف آئی آر درج کرائیں گے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف اے این پی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔ پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ایک بار پھر ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے قوم کو اسلام کے نام پر دھوکہ دینے کےلئے میدان میں نکل آئے‘ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک ٹیلیفون کال پر فاٹا انضمام رکوا دیا جبکہ اسلام کے نفاذ کےلئے ٹیلیفون کال کی توفیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 ایم پی ایز کو سینٹ میں ووٹ فروخت کرنے پر پارٹی سے نکالنے کے بعد کمیٹی قائم کی جو کہ ان کی سیاسی ناپختگی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ووٹ خریدنے پر چوہدری سرور کے حوالے سے بھی اپنی پوزیشن واضح کرےں اگر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو اے این پی سڑکوں پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ قاضی خیل میں اے این پی ایم سی ون اور ایم سی فور چارسدہ کے مشترکہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں اور چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اُن سمیت تمام سیاستدان ٹی وی کیمروں کے سامنے قرآن پاک پر حلف دیں کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی ہے اور کہا کہ ان پر کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے اور کہا کہ ابھی تک ہمارے کسی ایم این اے یا ایم پی اے پر نیب وغیرہ کے کیسز نہیں جبکہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر دوران اقتدار ہی نیب کے تین کیسز چل رہے ہیں اور اسمبلی فلور پر ان کے اراکین اسمبلی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاکر وزیر اعلیٰ کے خلاف سلطانی گواہ بن رہے ہیں، بلین ٹری سونامی میں کرپشن کے قصے عام ہیں اور شہباز شریف کے میٹرو منصوبہ کو جنگلہ بس قرار دیکر کرپشن کے الزامات لگانے والوں نے جنگلہ بس شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں بھی کرپشن کی صدائیں بلند ہورہی ہیں کہا کہ سینٹ میں ووٹ فروخت کرنے والی خواتین اراکین اسمبلی کے قرآن پاک پر حلف کے بعد بھی عمران خان اُن کو بے قصور نہیں مان رہے ہیں۔ سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اُنہیں اوپر والوں کے کہنے پر ووٹ دینے کا کہا تھا عمران خان اس بارے وضاحت کرکے قوم کو اعتماد میں لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چائنا کاریڈور کی بجائے پنجاب چائنا کاریڈور بن چکا ہے۔ سکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو امن دُشمنوں کے دیا گیا ہے۔ عمران سینٹ انتخابات میں آفتاب شیرپاو¿ اور مولانا سمیع الحق کو دغا دے گئے۔
اسفند یار ولی

مزیدخبریں