یمنی حوثی باغیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنالئے: سعودی سفیر کی تصدیق

صنعائ(آن لائن)یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار انیس جہازوں کو روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے۔آل جابر نے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ ’’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے۔ ان کی اس حرکت پر یمن کے جامع انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے‘‘۔واضح رہے کہ یمن کے مغرب میں بحیرہ احمر پر واقع الحدیدہ کی بندرگاہ پر حوثی شیعہ باغیوں کا کنٹرول ہے۔بیرون ملک سے یمن میں انسانی امداد لے کر آنے والے بحری جہاز اور تیل بردار ٹینکر اسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...