پنشنرز کی 15 ہزار پنشن نہ کرنے پر لاہور سے اسلام آباد مارچ، بھوک ہڑتال کی دھمکی

Apr 23, 2018

مریدکے (نامہ نگار) آل پاکستان اولڈ ایج ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ساڑھے پانچ لاکھ بوڑھے پنشنر ز کی پنشن پندرہ ہزار نہ کرنے کے خلاف لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کرنے اور بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر کے حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے کالا شاہ کاکو میں ای او بی آئی کے پنشنرز کے کنونشن سے آل پاکستان اولڈ ایج ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محتار احمد ، غلام دستگیر محبوب ، سید سرور بخاری ، نواز بھٹہ ، عبدالمجید چوہان و دیگر لیبر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے ساڑھے پانچ لاکھ بوڑھے پنشنرز حکمرانوں کی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ظلم اور نا انصافی برداشت کر رہے ہیں اگر حکمرانوں نے مذکورہ کی پنشنرز کی پنشن پندرہ ہزار ماہانہ مقرر نہ کی تو لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کے علاوہ پارلیمنٹ کا گھیراؤ کریں گے افور بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر بھی مجبور ہو جائیں گے۔ موجودہ پنشن 5200 روپے میں اضافہ کرنے میں جھوٹے وعدے کر رہے ہیں اگر آئندہ بجٹ میں پندرہ ہزار تک پنشن مقرر نہ کی تو حتمی لائح عمل یکم مئی کے لیبر ڈے کے موقع پر کریں گے۔

مزیدخبریں