ہوانا(این این آئی)آسٹریا جرمنی کے ساتھ اپنی سرحد پر رواں برس کے وسط سے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آسٹریا کے سرحدی کنٹرول کو سخت تر بنانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ ہیربرٹ کیکل نے کہاکہ رواں برس یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالنے پر آسٹریا اپنی سرحدوں پر بارڈر کنٹرول بھی سخت کر دے گا۔