نکاراگوا میں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی گولی لگنے سے ہلاک

Apr 23, 2018

نکاراگوا(آئی این پی)نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں میں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نِکاراگوا میں مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں لائیو رپورٹنگ کے دوران ایک صحافی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ گولی کس نے چلائی تاہم ایک مقامی اخبار نے ایک دوسرے صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں صرف مظاہرین کے خلاف لڑنے والے چند گروپ اور پولیس ہی کے پاس ہتھیار موجود تھے۔ فلاحی ادارے ریڈ کراس کے مطابق اس واقعے سے قبل بھی بدھ سے جاری ان حکومت مخالف مظاہروں میں چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرے حکومت کی جانب سے ملازمین کی کم پنشن اور زیادہ ٹیکسوں کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔پرسنز ریفارمز کے معاملے پر احتجاج اور جھڑپوں میں 20 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ یہ بات مقامی انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی۔ بدھ سے مظاہرے جاری ہیں۔

مزیدخبریں