ماسکو(آئی این پی) روس میں مبینہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے 9 مشتبہ افراد کو داغستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں انسداد دہشت گردی کی سرکاری کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی یہ کارروائی پولیس کو اس مشتبہ گروہ کے شہر میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کے ملنے کے بعد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ یکم مئی کو عام تعطیل کے روز روس میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
روس:داغستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے9مشتبہ افراد ہلاک
Apr 23, 2018