ملک وال (نامہ نگار) بیوی راضی نہ ہونے پر خاوند نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ خاوند اپنی ناراض بیوی کو منانے اس کی پھوپھی کے گھر گیا تھا ، پولیس تھانہ ملکوال نے نے ضروری کارروائی کے بعد نعش پولیس کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کیمطابق پولیس تھانہ ملکوال کے ترجمان محمد اظہر نے بتایا کہ نواحی موضع پکھووال کے نوجوان ریاض کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی اس کی بیوی گھریلو ناچاقی پر ناراض ہو کر موضع ہریا میں اپنی پھوپھی گھر میں آ گئی۔ ریاض گزشتہ روز اسے منانے کیلئے اس کی پھوپھی کے گھر گیا، بیوی نے راضی ہونے سے انکار کر دیا جس پر ریاض نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس تھانہ ملکوال نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔
ملکوال: بیوی راضی نہ ہونے پر نوجوان پھندے سے جھول گیا
Apr 23, 2018