میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

Apr 23, 2018

لاہور (آن لائن)گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے پر ملک بھر سمیت سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے جن میں کچھ فنکاروں نے میشا شفیع کو درست قرار دیا ہے جبکہ کچھ فنکاروں نے علی ظفر کے حق میں کھل کر آواز بلند کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی نامور اداکارہ ماہر ہ خان نے گلوکارہ میشا شفیع یا علی ظفر کا نام لئے بغیر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی جیسے سنجیدہ معاملے پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل انکے دماغوں میں ہے۔

مزیدخبریں