لکاس سپر لیگ کا انعقاد بوائز انڈر 13، گرلز انڈر 14 مقابلے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لکاس سکول کے زیر اہتمام لکاس سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں بوائز انڈر 13 فٹبالِ، بوائز انڈر 13 کرکٹ، بوائز انڈر 14 فٹبال، بوائز انڈر 14 کرکٹ، گرلز انڈر 14 فٹبال اور کرکٹ کے مقابلے ہوئے۔ ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی، علی گڑھ، کرکٹ گراونڈ، اولڈ جم خانہ کلب میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں لکاس کی اپنی ٹیموں کے علاوہ ایل جی ایس جوہر ٹاون، ایل جی ایس پرائمری کیمپس و دیگرٹیموں نے حصہ لیا۔ ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی میں ہونے والے فٹبال مقابلے کے مہمان خصوصی میاں رضوان تھے جنہوں نے بچوں اور بچیوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو خوب سراہا اور آخر میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن