پشاور(بیورورپورٹ)خطہ سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پاکستان اورافغانستان میں انسدادپولیو مہم بیک وقت چلانے کا فیصلہ۔ محکمہ صحت خیبر پی کے کے سیکرٹری عابد مجید نے کہا کہ ضلع پشاور میں انسدادپولیو 30اپریل تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور افغانستان کے مابین لوگوں کی آمد و رفت بھی رہتی ہے جس کی وجہ سے پولیو وائرس کی منتقلی ہوسکتی ہے اسلئے پہلے قدم کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ہاں اور افغانستان میں پولیوویکسی نیشن کی مہمات بیک وقت چلائی جائیں ۔