اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر چھیاسی ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق حکومت نے قبائلی علاقے میں تقریباتین ہزار منصوبوں میں سے سترہ سو منصوبے مکمل کرلئے ہیں۔ ان میں صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے ، پینے کے صاف پانی اورسکولوں اورکالجوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی، سیاحت، ٹیلی مواصلات اور کھیلوں کے منصوبے شامل ہیں۔
وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر چھیاسی ارب روپے خرچ کئے
Apr 23, 2018