احمدیار(صباح نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتاب اور کاپی رائٹس کا عالمی دن آج منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام آگاہی واکس اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔ مزید براں قومی حاکمیت کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد دور حاضر میں پارلیمان کو مستحکم کرنے اور جمہوری اصولوں پر مبنی آئین مرتب کرنے جیسی اپروچ کو مزید پروان چڑھانا ہے ۔ اسی طرح پاکستان سمیت دنیا بھر میں انگلش زبان کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں انگلش زبان کے فروغ کیلئے سیمینارز اور تقریبات منعقد ہوں گی۔