قومی اسمبلی: سری لنکا میں دہشتگردی کیخلاف متفقہ قرارداد، انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی سمیت 3 بل پیش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ای سی ایل میں ڈالے گئے 461 افراد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے جس میں 6 ارکان اسمبلی کے نام لسٹ میں ڈالنے کا اعتراف کیا گیا ہے سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ ای سی ایل میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خواجہ سعد رفیق، علی وزیر، محسن داوڑ اور افضل کاکڑ کے نام وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت لسٹ میں ڈالے گئے۔ وزیر داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل میں سے تین ارکان اسمبلی بلاول بھٹو زرداری علی وزیر اور محسن داوڑ کے نام دیئے گئے ہیں محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام حکومت اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ خواجہ سعد رفیق زرداری اور بلاول کے نام نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں سری لنکا میں دہشتگردی کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی ہے قرارداد میں کہا گیا کہ سری لنکا کے عوام کے دکھ درد کو سمجھ سکتے ہیں ہم دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزارت خزانہ نے ایوان میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2009ء سے 2013ء تک جی ڈی پی کی شرح نمو 2.8 فیصد تھی 2014ء میں شرح نو 4 2018ء میں نمو 5.2 فیصد تھی 2019ء کے 8 ماہ دوران درآمدات میں 1.85 فیصد اضافہ ہوا۔ قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی آرڈیننس 2019ء میں مزید 120 روز توسیع منظوری دیدی گئی ہے سید نوید قمر نے انتخابات ترمیمی آرڈیننس 2019ء میں مزید توسیع پر اعتراض کیا انہوں نے کہا کہ حکومت معاملات کوآرڈیننز سے نہ چلائے آرڈیننس میں توسیع یکم مئی سے دی گئی ہے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل آرڈیننس بھی انضباطی غیر ملکی زرمبادلہ ترمیمی بل 2019ء انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019ء پیش کر دیا نشہ آور اشیاء پر قابو پانے کا ترمیمی بل 2019ء قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدہ حکومت پنجاب نے لاہور میں کرایا جس کے پانچ نکات تھے۔ مریم اورنگزیب کے سوال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو وقفہ سوالات میں امتحان میں ڈال دیا اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ گھر کی ریگولرائزیشن کے سوال کا جواب دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے نئے سرے سے سوال پوچھنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن