باکسر عامر خان کی ہسپتال میں حالت تشویشناک

نیویارک (آن لائن) امریکی باکسر ٹیرینس کرافورڈ سے ویلٹر ویٹ مقابلے میں ناک آؤٹ ہونے کے بعد ہسپتال پہنچنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آگئی ہے۔ دورنِ فائٹ نازک جگہ پر مکا لگنے کے باعث عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا ہے۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکی باکسر کرائفورڈ اور برطانوی باکسر عامر خان کے مابین ویلٹر ویٹ کیلئے مقابلہ ہوا تھا جس کے چھٹے رانڈ میں عامر خان کو ریٹائر ہونا پڑا تھا۔چھٹے رانڈ کے دوران کرافورڈ نے ایک لو پنچ مارا تھا جس کے باعث عامر خان مقابلے سے ناک آٹ ہوئے بغیر ہی ریٹائر ہوگئے۔بعد ازاں ایک ٹویٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کے پیشاب سے خون آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...