ایرانی تیل کی درآمد پر امریکہ نے استشنیٰ ختم کردیا، پابندیاں غیرقانونی ہیں: ایران

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی تیل کی درآمدات کو پابندیوں سے حاصل استشنیٰ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق فیصلہ ایران کی تیل برآمدات کو صفر کرنے کیلئے کیا گیا۔ مقصد ایران کے آمدنی کے ذرائع کو روکنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اور اتحادی ایران پر اقتصادی دبائو بڑھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ سعودی عرب، یو اے ای عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ اب ایرانی تیل کے خریداروں کو مزید اسشتنیٰ نہیں دے گا۔ امریکہ نے پچھلے سال ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود بھارت چین، جاپان، جنوبی کوریا، ترکی سمیت 8 ممالک کو ایرانی تیل خریدنے کی عارضی چھوٹ دی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی تیل پر کی برآمد پر سخت پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمی کو پورا کرنے میں سعودی عرب بھرپور مدد کرے گا۔ یہ بات صدر ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہی۔ ترجمان نے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے یہ ممالک ایران سے تیل خریداری ختم کر دیں یا امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں انہیں اقتصادی پابندیوں پر چھوٹ کی مدت 2 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن