بد عنوانی:الجزائر کے سابق صدر کے ساتھی 5ارب پتی گرفتار

الجزائر (این این آئی)افریقی ملک الجزائر کی فوجی اپیل عدالت نے دو سابق فوجی جرنیلوں کی گرفتاری کیاحکامات دیئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق سینئر فوجی افسران بائی سعید اور شنتوف حبیب پر اسلحہ اور جنگی سازوسامان کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے، فوجی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر الزامات عاید کیے ہیں۔الجزائر کی البلیدہ فوجی عدالت کی طرف سیدونوں سابق فوجی افسران کو عارضی طورپر حراست میں لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فوجی اپیل عدالت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہیکہ دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف قانون کے آرٹیکل 11 کے تحت ملٹری پراسیکیوٹر کے حکم پر کارروائی عمل میںلائی گئی ہے۔ دونوں سابق فوجی افسروں پر اسلحہ کے حصول اورلین دین میں ضابطہ کار کی خلاف ورزی کاالزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں فوجی قوانین سے ماورا اسلحہ کے ٹھیکوں میں نا اہل افراد کونوازا اور مخصوص افراد کو فائدہ پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...