خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانے کی ضرورت‘ ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘ شاہ محمود

ٹوکیو (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہمسایوں سے پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے۔ پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان میں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، جس میں ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خارجہ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت امن کیلئے ہمسایوں سے دوطرفہ پرامن اور اچھے تعلقات کیلئے کوشاں ہے،خطے میں امن واستحکام کی بقا کیلئے ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کوصنعتی اور تجارتی مرکز بنانے کے خواہاں ہیں، خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانے کی ضرورت ہے، ملاقات پاکستانی نقطہ نظرجاپانی سکالرز تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں، پاکستانی کمیونٹی سے خطاب علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی اور معاشی خود انحصاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ہمارا مقصد روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔ تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ اقتصادی اور معاشی لحاظ سے مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے وزیراعظم نے دورہ ایران کی تاریخ تبدیل کی۔ دورہ ایران کی نئی تاریخ میرے دورہ جاپان سے متصادم تھی مشاورت سے طے ہوا وزیراعظم ایران اور میں جاپان جائوں۔ اسد عمر بنیادی طور پر سیاستدان نہیں ٹیکنو کریٹ ہیں۔ وزیراعظم صاحب کا صوابدیدی اختیار ہے کہ کس کو کیا ذمہ داری دیں۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی ٹیکنو کریٹ ہیں۔ اسد عمر پی ٹی آئی کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اسد عمر کیخلاف غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے تکلیف ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...