لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین کا پی سی بی کے خلاف مظاہرہ،قذافی اسٹیڈیم کے باہر چیئرمین پاکستان کرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی کی قیادت میں ہونے والی مظاہرے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پی سی بی میں ایم ڈی سمیت بھاری معاوضوں پر ہونے والی تقرریوں پر نوٹس لیں اس کے ساتھ گورننگ بورڈ میں بغاوت کرنے والے اراکین کے خلاف کاروائی اور ملک بھر کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ،مظاہرین نے ایم ڈی اور بورڈ آ فیشلز کے خلاف نعرے بازی کی۔
پاکستان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بورڈ میں بھرتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Apr 23, 2019