پی سی بی گورننگ بورڈ کے دوارکان کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس ) پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے دو اراکین کبیر احمد خان اور شاہ دوست کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ دونوں اراکین کو سات روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کبیر احمد خان اور شاہ دوست کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ گورننگ بورڈ اراکین نے کوئٹہ میں محکموں، علاقائی ٹیموں کو ختم کرنے اور مینجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ کبیر احمد خان فاٹا ریجن اور شاہ دوست کوئٹہ ریجن کے صدر ہیں۔ بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں اراکین نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اراکین نے میڈیا میں غلط حقائق بیان کیے۔

ای پیپر دی نیشن