لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پی سی بی گورننگ بورڈ میں بغاوت گتھیاں سلجھنے لگیں، باغی لیڈر نعمان بٹ کی رکنیت معطل ہونے کے بعد لاہور ریجن کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے بورڈ کی حمایت کردی،گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں ہونے والے پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس میں بورڈ پالیسیوں خاص طور پر نئے ڈومیسٹک سٹرکچر اور ایم ڈی کی تعیناتی کے معاملے پر علم بغاوت بلند کرنے والے اراکین میں پھوٹ پڑنا شروع ہو گئی،،،،پی سی بی نے باغی اراکین کے لیڈر نعمان بٹ کی رکنیت معطل کر کے ان کا معاملہ ایڈجیوڈیکٹر کو بھجوایا تو دیگر باغی اراکین نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے بورڈ کے ساتھ اپنے معاملات سلجھانے کی کوششوں کا آغاز کیا،،،،لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی نے کوئٹہ واقعے کے بعد چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ کر ان کو مکمل حمایت کا یقین دلادیا۔ لاہور ریجن کے صدر نے کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعے کو غلط فہمی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے بورڈ کی تمام پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
باغی لیڈر کے خلاف کارروائی‘لاہورریجن کے صدر نے بورڈ کی حمایت کردی
Apr 23, 2019