قصور(نمائندہ نوائے وقت) فائرنگ اور چھت سے نیچے دھکا دیکرایک بھائی کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹبی کمبوہ کے تین بھائی شان ، علی حسین اور تنویر حسین کے مابین معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تو شان نے اپنے دونوں بڑے بھائیوں 22سالہ علی حسین اور 20سالہ تنویر حسین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور شان نے زخمی کرنے کے بعد دھکا دیکر چھت سے نیچے گرا دیے۔