گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) رسم مہندی کی تقریب رنگین بنانے کیلئے نشے میں دھت بااثر افراد رات بھر اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے رہے ، مکینیوں کی جانب سے اطلاع دینے کے باوجود پو لیس ہی نہ پہنچی ، صوبائی وزیر قانون کے نوٹس لینے کے بعد غفلت کی نیند سونے والی پو لیس نے دولہے سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔