پاکستان علماء کونسل کی سعودی عرب ، سری لنکا اوربلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت

Apr 23, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل سعودی عرب ، سری لنکا اور صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی اور تخریب کاری کی بھرپور مذمت کرتی ہے،اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ، اسلام کا انتہاء پسندی اور دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،چوتھی عالمی پیغام اسلام کانفرنس کا پیغام امن وسلامتی اور اعتدال کو ہر سطح پر پھیلایا جائے گا، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کونسل کے دیگر قائدین مولانا نعمان حاشر، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری، مولانا عابد اسرار،مولانا نائب خان ، قاری ممتاز ربانی ، مولانا عبد الصبور ، مولانا شہباز احمد، مولانا حفیظ الرحمن اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت یکم رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک ملک بھر میں اسلام کاپیغام امن وسلامتی اور اعتدال کے نام پر اجتماعات ہونگے ، 20 رمضان المبارک تا 30 رمضان المبارک تک عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ منایا جائے گا،جس میں عالم اسلام کی وحدت و اتحاد اور عالم اسلام کو خطرات کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں