ڈاکٹرزاورنرسیں اپنی تنخواہ کا10فیصدتعلیم و تربیت پرخرچ کریں:پروفیسر خالد محمود

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ طب کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ڈاکٹرز اور نرسوں کو اپنی تنخواہ کا 10فیصد مزید تعلیم و تربیت پر خرچ کرنا چاہیے تاکہ وہ خود کو 21ویں صدی کے چیلنجز کے مطابق تیار کر سکیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پروفیسر آف ای این ٹی ڈاکٹر محمد مجیب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پی آئی ٰین ایس میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن