لاہور( کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد غریبوں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے سیاسی پارٹیاں تو بنائی گئیں مگران محنت کشوں اور ملکی آبادی کے 99فی صد کے لئے کوئی سیاسی پارٹی نہیں ،ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں،برابری پارٹی کولمبو میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوںنے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں ’پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے کردار ‘کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں اپنے خطاب کے دوران کیں۔
سیاستدان غریبوں سے ووٹ لیکرتحفظ جاگیرداروں کودیتے ہیں:جواداحمد
Apr 23, 2019