لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ نے وساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات کے اعلی انتظامات کرنے اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر خدمات پر حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور چیئرمین اور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر ،کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے اقداما ت کی بھر پور الفاظ میں تعریف کی جبکہ تقریبات کی بھر پور مثبت میڈیا کوریج پر بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی کی خدمات کا بھی اعتراف کیا اور انہیں گورو گھر کا خصوصی سروپا و تحائف دیے ۔پردھان نے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل سمیت دیگر افسران کی خدمات کو بھی خوب الفاظ میں سراہا ،سردار تارا سنگھ کاکہناہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی انتظامات کی کھلے الفا ظ میں تعریف باعث فخر عمل ہے ۔