ٹوکیو (اے پی پی) یکم مئی کو نئے جاپانی شہنشاہ نوروہیٹو کے تاج پوشی کے ساتھ جاپان میں کاروباری مواقع میں زیادہ اضافہ کا امکان ہے اس موقع پر جاپان میں لوگوں کو گولڈن ویک کی 10 روزہ طویل تعطیلات بھی حاصل ہوں گی ،بازروں میں خریداروں کا رش اور گہما گہمی ہو گی جبکہ اجتماعی شادیوں کی تقریبات بھی مزید بزنس سرگرمیوں کو فروغ دیں گی ۔ شادی کے متمنی ایک جوڑے نے بتایا کہ ملک میں اس وقت جشن کا سماں ہے دوکاندار کم قیمت پر عروسی ملبوسات اور دیگر سامان فروخت کر رہے ہیں جو ان کے کاروبار کو ترقی دے رہا ہے۔