اسلام آباد(صلاح الدین)سینٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی بھاری تنخواہوں اور فنڈز کے مبینہ طور پر غلط استعمال سمیت اہم ایشوز پر غور وخوض ہوگا۔یہ اجلاس کمیٹی کے چیئر مین مصطفیٰ نواز کھو کھر کی صدارت میں 25اپریل کودن گیارہ بجیکمیٹی روم نمبر چار میںہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری ودیگر ارکان شرکت کریںگے ۔اجلاس کے ایجنڈے میں 5نکات پر بات کی جائے گی ۔سیکرٹری انسانی حقوق نیشنل ایکشن پلان کی بھاری تنخواہوں اور فنڈز کے مبینہ طور پر غلط استعمال پربریفنگ دیں گے۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سٹیٹ لائف انشور نس کارپویشن آف پاکستان کے چیئرمین ملازمین کی جانب سے جاری احتجاج کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔آئی جی پنجاب 5اور6اپریل 2019کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میںدوقیدیوں کی مبینہ ہلاکت کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ۔ سیکرٹری خارجہ سعودی عرب میں پاکستان خاتون فاطمہ اعجاز کی سزاء پر عمل درآمد رکوانے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے کمیٹی میں پیش رفت رپورٹ پیش کریں گے جبکہ چین میں مبینہ طور پر گرفتار کیے جانے والے پاکستانی وقاص علی کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
سینٹ ، انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس25اپریل کو ہو گا
Apr 23, 2019