دسویں قومی بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ 26 اپریل سے شروع ہوگی

Apr 23, 2019

اسلام آباد ۔(اے پی پی) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیراہتمام10ویں قومی بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ 26 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، جس میں پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جس میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیش کمیشن، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں