اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر افتخارعلی ملک نے سری لنکا میں ایسٹرکے موقع پر دہشت گردی کے مربوط حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا وپائیداراستحکام اورترقی کیلئے امن اورسلامتی کا ماحول ضروری ہے،ایک بیان کے مطابق انہوں نے سارک چیمبرز کے صدر روون ادیرے سنگھے سے دہشت گردی کے واقعات میں جانوں اوراملاک کے نقصان پرافسوس کااظہارکیا اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کی مربوط کوششوں سے اسے شکست دی جاسکتی ہے۔
جنوبی ایشیا میںترقی کیلئے امن اورسلامتی ضروری ہے، افتخارملک
Apr 23, 2019