کپتان دیانتدار ہو تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہوتی ہیں، فیصل جاوید

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کپتان دیانتدار ہو تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہوتی ہیں۔ اسد عمر کے بغیر کابینہ سونی سونی اور ادھوری لگتی ہے،ان سے درخواست ہے کہ وہ کابینہ میں ضرور آئیں ،پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں معیشت کے حالات بہت برے تھے ،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،اب اچھے دن آنے والے ہیں ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے دس سالوں میں جو حشر کیا ہے اس کا ملبہ ہٹانے میں وقت لگے گا۔

ای پیپر دی نیشن