لاہور( آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہمی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے شہریوں کو گھروں میں ماسک اور گلوز فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری طارق پرویز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں کرو نا وائرس کی بنا پر لاک ڈائون ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی عدالت عام شہریوں کو گھروں میں گلوز اور ما سک کی فراہمی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کہاکہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
شہریوں کو گھروں میں ماسک، گلوز فراہمی کی درخواست مسترد، پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے: لاہور ہائیکورٹ
Apr 23, 2020