مکہ مکرمہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین میں تراویح پر شاہی فرمان جار کر دیا ہے۔ حرمین شریفین میں اور تراویح سے متعلق شیخ عبدالرحمان السدیس کے اعلان کی تائید کی۔ سربراہ حرمین پریذیڈنسی شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبوی میں تراویح 10 رکعات اور 5 تسلیمات پر مشتمل ہو گی۔ قرآن پاک کے پارے تہجد کی نمازوں میں پورے کئے جائیں گے۔ حرمین میں نمازیوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
شاہ سلمان نے تراویح پر شیخ عبدالرحمن السدیس کے اعلان کی تائید کر دی
Apr 23, 2020