لاہور( خصوصی نامہ نگار )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلع خانیوال میں ٹرسٹ بورڈ کی زرعی اراضیات کی نیلامی میںقانونی قواعد پورے نہ ہونے پراسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملتان عثمان شہزاد کو ٹرانسفر کرتے ہوئے بورڈ آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کرکے نیلامی کو منسوخ کر دیا۔ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملتان کی ملی بھگت سے ضلع خانیوال کی 3سالہ پٹہ داری پر ہونیوالی زرعی اراضیات کی نیلامی میں بورڈ کے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ اراضی کی نیلامی، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر ملتان کوٹرانسفر کرتے ہوئے بورڈ آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت، نیلامی منسوخ
Apr 23, 2020