ڈی ڈی او ایچ اوکو ٹلی ستیاں کادربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف کادورہ


کو ٹلی ستیاں ( نا مہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق ستی کا مرکزی دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف کو ٹلی ستیاں کادورہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں نے اپنے سٹاف کے اور سپر ے ٹیم کیساتھ اپنی نگرانی میں دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف کا سپرے کروایا دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف پہنچنے پر سیکو رٹی انچارج و ایڈمنسٹریٹر دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف عامر محمود ستی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق اور انکی ٹیم کا شاندار استقبال کرنے کیساتھ ساتھ انکا شکریہ بھی ادا کیا اس موقعہ پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ٹلی ستیاں ڈاکٹرابرارالحق ستی نے دربار عالیہ بلاوڑ ہ شریف میں صفائی سمیت موجود ہ صورتحال کے پیش نظر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے یہا ں موجود خادمین کو کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے مکمل بریفننگ بھی دی اور کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد،سوشل ڈسنس اور احتیاط ہی سب سے بہترین ویکسین ہے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم سب کو اس وبا ء کو تسلیم کر نا ہو گا بد قسمتی سے آ ج بھی دنیا میں لاکھوں ہلا کتیں ہو چکی ہیں اس کے با وجود بعض نا سمجھ افراد اس وبا ء کو مزاق کے طور پر لے رہے ہیں جو اپنے لیے اور اپنے پیا رو ں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن