شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ برداشت رواداری اور جمہوریت نواز لیگ کا خاصہ ہے حکومت کی محاز آرائی زہر قاتل ہے موجودہ حالات میں حکومت نے بڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا (ن) لیگ وطن عزیز میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا عملی کردار خلوص نیت سے ادا کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت میڈیا گروپ شیخ عظیم علی اور سید علی معظم رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکومت کی محاز آرائی زہر قاتل ہے:جاوید لطیف
Apr 23, 2020