گیپگو بھرتی کیس: نیب نے پرویز اشرف کی بریت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Apr 23, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ نیب کی جانب سے اپیل میں راجہ پرویز اشرف کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے قانون کے برعکس راجہ پرویز اشرف کو بری کیا۔ نیب کی جانب سے پیش کیے گیے ریکارڈ کا بغور جائزہ نہیں لیا گیا۔ نیب اپیل میں موقف اختیار کیاگیاکہ راجہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو غیر قانونی طور گیپکو میں بھرتی کروایا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ سے احتساب عدالت کا راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزموں کی بریت کا حکم کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں