کرونا کے باعث 50 کروڑ سے زائد افراد غربت کا شکار ہو کستے ہیں: آکسفم

لندن (آن لائن) بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم آکسفم نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے 50 کروڑ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ چیریٹی گروپ آکسفم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وبا کے منفی اثرات غریب ملکوں پر زیادہ محسوس ہوں گے۔ آکسفم کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں عالمی بینک کی جانب سے ایک اعشاریہ 90 ڈالر، 3 اعشاریہ 20 ڈالر اور 5 اعشاریہ 50 ڈالر یومیہ کمانے والوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا 1990ء کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا ان تینوں درجات میں غربت کی شرح بڑھے گی اور آمدنی میں 20 فیصد کمی واقع ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن